بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور سرد رہیگا

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔آج صبح ریکارڈ کیے گئے بعض بڑے شہروں کے درجہ حرارت: اسلام آباد آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور چودہ، کراچی چوبیس، پشاور دس، کوئٹہ دو، گلگت اور مری پانچ اور مظفر آباد چھ ڈگری سینٹی گریڈ۔ بھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے لیے محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق سری نگر، پلوامہ، بارہمولہ، جموں، اننت ناگ اور شوپیاں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے، جبکہ لیہہ میں جزوی طور پر ابر آلود اور سرد رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:

سری نگر، پلوامہ اور شوپیاں تین ڈگری سینٹی گریڈ، جموں بارہ، لیہہ منفی سات، اننت ناگ دو اور بارہمولہ چار ڈگری سینٹی گریڈ۔

Back to top button