تجارت
ڈالر کی قدر میں اضافہ، بازار حصص میں مثبت رجحان
ملک میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 50 پیسے بڑھا ہے۔ انٹربینک میں ڈالر 222 روپے 41 پیسے پر بند ہوا ہے۔ انٹربینک میں گذشتہ روز ڈالر 221 روپے 91 پیسے پر بند ہوا تھا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 1.25 پیسے اضافے سے 229 روپے ہے۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا اور 100 انڈیکس 186 پوائنٹس اضافے سے 42983 پر بند ہوا۔کاروباری دن میں 100 انڈیکس 369 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، بازار میں 18 کروڑ 67 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے۔
شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 6 ارب 66 کروڑ روپے رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 7 ارب روپے بڑھ کر 6868 ارب روپے ہے۔