بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

نیپال نے دوستانہ فٹبال میچ میں پاکستان کو شکست دیدی

نیپال کی فٹبال ٹیم نے دوستانہ میچ میں پاکستان کو ایک صفر سے شکست دے دی۔کھٹمنڈو کے دشاراتھ اسٹیڈیم میں مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق شام چار بجے شروع ہوا۔

پاکستان فٹبال ٹیم کی قیادت حسن بشیر نے کی جبکہ محمد عمر حیات نائب کپتان تھے۔ میچ میں پاکستان کی ٹیم کوئی گول نہ کرسکی۔نیپال کی جانب سے واحد گول ’انجان بستا‘ نے کیا، میچ کا واحد گول 83 ویں منٹ میں ہوا۔

اشتہار
Back to top button