بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے بیسٹ آف لک، امریکی سفیر

پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم پر بھی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل سے قبل کرکٹ کے بخار میں مبتلا ہو گئے۔امریکی سفیر کا کہنا ہے کہ ہے کہ میں ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل دیکھنے کے لیے پرجوش ہوں، پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے بیسٹ آف لک۔

ڈونلڈ بلوم نے مزید کہا کہ بابر اعظم، ہم آپ پر اعتماد کر رہے ہیں، ورلڈ کپ گھرلے آئیں، پاکستان زندہ باد۔خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل آج میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں اور کرکٹ فینز فائنل میں دلچسپ مقابلہ دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں۔

اشتہار
Back to top button