بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

ریسٹورنٹ کے سیکیورٹی گارڈ نے بھیک مانگنے والے بچے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں واقع مقامی ریسٹورنٹ کے باہر کھڑے سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کر کے گداگری کرنے والے بچے کو قتل کر دیا۔مقتول بچہ ہوٹل کے باہر گداگری کر رہا تھا کہ ریسٹورنٹ کے سیکیورٹی گارڈ نے بھیک مانگنے سے منع کیا۔

سیکیورٹی گارڈ نے بات نہ سننے پر بچے پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔واقعے کے بعد ملزم سیکیورٹی گارڈ جائے وقوع سے فرار ہو گیا۔پولیس نے مقتول بچے کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی ہے جبکہ مفرور ملزم کی تلاش جاری ہے۔

اشتہار
Back to top button