بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ڈپٹی کمشنر خوشاب کا تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال نور پور تھل کا دورہ

خوشاب (راجہ نور الٰہی عاطف سے )ڈپٹی کمشنر خوشاب میثم عباس نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال نور پور تھل کا دورہ کیا۔انہوں نے ایمرجنسی، فارمیسی، ڈینٹل کلینک، او پی ڈی، او ٹی، مردانہ وارڈ اور خواتین وارڈ کا وزٹ کیا۔انہوں نے زیر تعمیر ویٹنگ ایریا اور ایمرجنسی میں توسیع کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سرجن ڈاکٹر امیر عمر نے ڈی سی خوشاب کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نور پور تھل میڈم خیضرااں علی بھی موجود تھیں۔ڈپٹی کمشنر میثم عباس نے ہسپتال انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا اور ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی خدمات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اشتہار
Back to top button