بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سیمی فائنل، نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

آسڑیلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، پاکستان کرکٹ ٹیم نے اس سیمی فائنل کیلئے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے اور اسی ٹیم کو برقرار رکھا ہے جس نے بنگلہ دیش کیخلاف کامیابی حاصل کی تھی، قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت بابر اعظم کر رہے ہیں ، ٹیم میں نائب کپتان شاداب خان، محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد ، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رئوف بھی شامل ہیں، دوسری جانب نیوزی لینڈ کی ٹیم نے بھی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے اور سپنر بریسویل ٹیم کا حصہ نہیں بن سکے ہیں،دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک ورلڈ کپ میں 6 میچز کھیلے گئے ہیں جن میں سے 4 میں پاکستان اور2 نیوزی لینڈ کو فتح ہوئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آج کے میچ میں 8 سے 24 فیصد بارش کے امکانات ہیں، عام طور پر مطلع صاف رہے گا تاہم جزوی طور پر ابر آلود بھی ہوسکتا ہے۔دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں سڈنی کرکٹ گراؤنڈ کی پچ سے متعلق بتایا گیا ہےکہ اس گراؤنڈ کی پچ ہمیشہ بلے بازوں کے لیے بہترین رہی ہے اس لیے دونوں جانب سے تابڑ توڑ رنز اسکور کیے جانے کا امکان ہے جب کہ پہلے بلے بازی کرنے والی ٹیم 170 سے 180 تک کا ٹارگٹ دے سکتی ہے۔

اشتہار
Back to top button