علاقائی
تنویر انجم کی وفات پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمائندہ شخصیات کی طرف سے تعزیت کرنے کا سلسلہ جاری
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ سرگودھا ڈویژن کی صدر میڈم گوہر جمال طوسی ،ضلعی صدر پی پی پی خوشاب تطہیر صابرہ ، ضلعی راہنما پی پی پی نور جمال ، محمد علی راجپوت انفارمیشن سیکرٹری پی پی پی خوشاب سٹی اور الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ رانا شبلی اور رانا سلمان کے بڑے بھائی تنویر انجم کی وفات پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمائندہ شخصیات کی طرف سے تعزیت کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تنویر انجم شعبہ صحافت سے تعلق رکھتے تھے اور معروف پریس فوٹوگرافر تھے ۔ مرحوم تنویر انجم کی بطور پریس فوٹوگرافر صحافتی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جارہاہے۔ وزیراعظم پاکستان کےمعاون خصوصی تسنیم احمد قریشی، سابق صوبائ وزیر ملک محمد آصف بھاء اور دیگر شخصیات نے کہا کہ مرحوم اصول پرست، ایماندار اور بہت عمدہ شخصیت کے مالک تھے۔