بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

پنجاب حکومت نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے بھی بھرپور اقدامات کر رہی ہے، ملک سرفراز احمد

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر سب ڈویژن جوڑا کلاں ویسٹ ملک سرفراز احمد اعوان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب سرکاری سکولوں میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے بھی بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ پرائمری اسکول عیدگاہ میں ہیڈماسٹرز کی میٹنگ سے مخاطب ہوتے ہوئے کیا ۔جس میں سب ڈویژن بھرپور سے ہیڈماسٹرز نے بھرپورشرکت کی۔ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر نے کہا کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن خوشاب ملک احسان احمد اعوان کی ہدایت پر ضلع بھر کے سرکاری سکولوں میں سالانہ کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔لہذا تمام سکولز اس میں بھرپور حصہ لیں۔ ملک سرفراز احمد اعوان نے ہیڈماسٹرز پر زور دیا کہ سکولوں کے ریکارڈ کو اپڈیٹ رکھیں، ڈینگی ایکٹیویٹیز تواتر سے جاری رکھی جائیں، زیادہ سے زیادہ انرولمنٹ یقینی بنائی جائ،ے تعلیمی کلینڈر اور سلیبس پر مکمل عمل کیا جائے اور اداروں میں صفائی کے نظام کو مزید موثر بنایا جائے اس موقع پر علماء سٹرز نے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر کو کام بالا کی ہدایات پر من و عن عمل درآمد کو یقینی بنانے کی یقین دہانی کرائ۔

اشتہار
Back to top button