![](/wp-content/uploads/2022/11/police-780x470.jpeg)
علاقائی
انٹیلی جنس بیورو خوشاب کے افسران میں تعریفی سرٹیفیکیٹ تقسیم
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) اسدالرحمان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب نے انٹیلیجنس بیورو خوشاب کے افسران کو خوشاب پولیس کے ساتھ بہترین کوآرڈینیشن پر اظہر اکرم آر پی او سرگودھا کی جانب سے دیے جانے والے تعریفی سرٹیفیکیٹ دیے۔اس موقع پر آئ بی کے افسران نے ڈی پی او خوشاب اسد الرحمان کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ بھی اسی طرح بھرپورتعاون کی یقین دہانی کروائی۔ دریں اثناء عوامی سماجی حلقوں نے ڈی پی او خوشاب اسد الرحمان کی طرف سے پولیس آفیسرز اور ملازمین کی حسن کارکردگی پر ان کی حوصلہ افزائ کے لیے ان مستحسن اقدامات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ڈی پی او موصوف کی اعلی ا انتظامی صلاحیتوں کو سراہا ہے ۔