بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم مصر پہنچ گئے، ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق عالمی کانفرنس کوپ کی مشترکہ صدارت کرینگے

ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق عالمی کانفرنس آج سے مصر کے شہر شرم الشیخ میں شروع ہو گی۔وزیراعظم شہبازشریف اور ناروے کے وزیراعظم گول میز کانفرنس کی مشترکہ صدارت کریں گے جبکہ کانفرنس کی میزبانی سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان کررہے ہیں۔

مصر میں ہونے والی عالمی کانفرنس میں 197 رکن ممالک شرکت کر رہے ہیں، پہلی بار موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے متاثرہ غریب ممالک کومعاوضہ دینے کا معاملہ ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے۔زیراعظم شہباز شریف گزشتہ روز کوپ 27 کانفرنس میں شرکت کیلئے مصر کے شہر شرم الشیخ پہنچے تھے۔

وزیر اعظم کے دو روزہ دورے کے موقعے پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سمیت کابینہ اراکین کا وفد بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہے۔

اشتہار
Back to top button