تعلیم
ڈپٹی کمشنر خوشاب اور اے ڈی سی آر کا گورنمنٹ سیکنڈری سکول آف اسپیشل ایجوکیشن جوہرآباد کا خصوصی وزٹ
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب میثم عباس اور اے ڈی سی آر نوید احمد نے گورنمنٹ سیکنڈری سکول آف اسپیشل ایجوکیشن جوہرآباد کا خصوصی وزٹ کیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر میثم عباس نے کہا کہ حکومت خصوصی بچوں کو معاشرے کا کارآمد شہری بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ۔ انہوں نے مختلف کلاسز کا وزٹ کیا اور خصوصی بچوں سے سوالات کیے ۔ ادارے میں صفائی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا ۔ میثم عباس نے ادارے کی انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا۔ ادارے کو درپیش مسائل کے بارے میں آگاہی حاصل کی ۔ اس موقع پر پرنسپل ادارہ ہذا عنایت اللہ خان نیازی نے ڈپٹی کمشنر خوشاب میثم عباس کو سپیشل ایجوکیشن سے متعلق جاری سرگرمیوں کے بارے میں بریف کیا ۔