بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ

گوجرانوالہ میں عمران خان کے کنٹینر کے قریب فائرنگ ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق گوجرانوالہ میں اللہ والا چوک میں پی ٹی آئی کےاستقبالیہ کیمپ میں فائرنگ کی گئی ہے۔

پولیس کا کہناہےکہ فائرنگ  کے وقت عمران خان کا کنٹینر بھی اللہ والا چوک میں موجود تھا تاہم چیئرمین پی ٹی آئی فائرنگ کے نتیجے میں محفوظ رہے۔نمائندہ جیونیوز کے مطابق فائرنگ کے وقت علاقے میں خوف و ہراس  پھیل  گیا اور بھگدڑ مچ گئی جب کہ موقع پر موجود سکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو فوری طور پر حراست  میں لے لیا۔

اللہ والا چوک پر فائرنگ کےبعد سکیورٹی اہلکار فوری طور پر عمران خان کے پاس پہنچ گئے اور انہیں حصار میں لے کر روانہ ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں تین سے چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔

Back to top button