بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، اہم ترین میچ میں پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

آسڑیلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے اپنے اہم ترین میچ میں پاکستان کی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے فخر زمان کی جگہ محمد حارث پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے، قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت بابر اعظم کررہے ہیں، نائب کپتان شاداب خان بھی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں،دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد اور محمد حارث شامل ہیں،محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں، سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل رہنے کیلئے پاکستان کیلئے آج کا میچ جیتنا بہت ضروری ہے۔

Back to top button