بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 6 فلسطینی شہید

مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کے چھاپوں کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں تقریباً 6 فلسطینی شہید اور 19 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے آج نابلس شہر میں چھاپے مارے جس کے دوران فائرنگ سے 6 فلسطینی شہید ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں میں فریڈم فائٹر ودیع الحوح بھی شامل ہیں، اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

 اسرائیلی فوجیوں کی بڑی تعداد میں موجودگی کے باوجود سیکڑوں فلسطینی سڑکوں پر نکل آئے اور اسرائیلی فورسزکے مظالم کے خلاف احتجاج کیا۔

اسرائیلی فورسز نے اس کارروائی کا مقصد فلسطینیوں کے نئے اتحاد ’عرین الاسود‘ کو نشانہ بنانا قرار دیا ہے، اسرائیلی فوج کا کہناہے نابلس میں فلسطینی گروپ عرین الاسود کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ 

اشتہار
Back to top button