کھیل
قومی کرکٹ ٹیم نے پرتھ میں ٹریننگ شروع کردی، زمبابوے سے مقابلہ 27 اکتوبر کو ہوگا
قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے مقابلے کے لیے پرتھ میں موجود ہے جہاں ٹیم کا ٹریننگ سیشن ہوا۔ ٹریننگ سیشن کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم نے نیٹس پر بیٹنگ اور بولنگ کی مشقیں کیں۔
پریکٹس کے دوران بیٹر افتخار احمد نے ریورس سوئپ اور پاوور ہٹنگ کی پریکٹس کی جب کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ماربل سلیب لگاکر بیٹنگ کی پریکٹس کی۔ ٹریننگ سیشن کے دوران عثمان قادرنے بھی بائولنگ کرائی یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنا دوسرا میچ ستائیس اکتوبر کو پرتھ میں زمبابوے کیخلاف کھیلے گی۔