بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ملک محمد وارث جسرا جماعت اسلامی خوشاب کے امیر منتخب ہو گئے

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ملک محمد وارث جسرا ایڈووکیٹ جماعت اسلامی ضلع خوشاب کے اگلے 2 سال کے لیے امیر منتخب ہو گئے ہیں،امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم نے مرکزی امیر سراج الحق کی منظوری کے بعد 2سال کے لیے ملک محمد وارث جسرا ایڈووکیٹ کو ضلع خوشاب کا امیر مقرر کر دیا ہے۔وہ شعبہ وکالت سے وابستہ ہیں، یونین کونسل پیلووینس سے ناظم بھی رہ چکے ہیں۔موصوف تحصیل بارایسوسی ایشن نورپورتھل کے صدر بھی منتخب ہو چکے ہیں۔ضلعی سیکرٹری اطلاعات حافظ تنویر حسین سمیت دیگر جماعت اسلامی کے راہنماوں نے نئے امیر ضلع خوشاب کے تقرر پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ایک جمہوری پارٹی ہے،جس میں اول روز سے تواتر کے ساتھ امراء کا انتخاب ہوتا آ رہا ہے۔ انہوں نے ایڈووکیٹ ملک محمد وارث جسرا کو امیر جماعت اسلامی ضلع خوشاب منتخب ہونے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔

اشتہار
Back to top button