بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

آسڑیلوی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت بھی پیٹ کمنز کو دیدی گئی

آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کو آسٹریلیا کی ون ڈے ٹیم کی قیادت بھی سونپ دی گئی۔پیٹ کمنز کو ایرون فنچ کے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہونے کے بعد ان کی جگہ  ون ڈے ٹیم کا نیاکپتان مقرر کیا گیا ہے۔فاسٹ بولر کمنز آسٹریلیا کے 27 ویں ون ڈے کپتان ہوں گے، وہ اگلے سال بھارت میں ہونے والے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں بھی  آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

اپنے ایک بیان میں کمنز نے کہا کہ فنچ کی قیادت میں کھیل کر بہت کچھ سیکھا، ان کی کمی پوری کرنا بہت مشکل ہے واضح رہے کہ آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے گزشتہ ماہ ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

اشتہار
Back to top button