بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست

آسڑیلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سلسلے میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے وارم میچ میں انگلش ٹیم نے پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دیدی، بارش کی وجہ سے میچ کو 19 اوورز تک محدود کیا گیا تھا انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی جو مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنانے میں کامیاب ہو سکی، پاکستان کی جانب سے شان مسعود 39، محمد وسیم چھبیس جبکہ افتخار احمد بائیس رنز کے ساتھ نمایاں رہے، انگلینڈ کی جانب سے بین سٹوکس، سام کورن، کرس جارڈن اور لیام لیوئنگسٹون نے ایک ایک وکٹ حاصل کی،

جواب میں انگلینڈ کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 14.4 اوورز میں چار وکٹوں پر حاصل کرتے ہوئے میچ 6 وکٹوں سے جیت لیا، انگلینڈ کی جانب سے ہیری بروک نے دو چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 24 گیندوں پر 45 رنز ناٹ آئوٹ بنائے ، بین سٹوکس 36 جبکہ سام کورن 33 رنز پر ناٹ آئوٹ رہے، ان کی اننگز میں تین چھکے اور دو چوکے شامل تھے

پاکستان کی جانب سے محمد وسیم نے دو جبکہ نسیم شاہ اور شاداب خان ایک ایک وکٹ حاصل کی، طویل عرصے کے بعد ٹیم کا حصہ بننے والے شاہین شاہ آفریدی نے دو ہی اوورز کرائے اور کوئی وکٹ نہ لے سکے۔

اشتہار
Back to top button