بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ڈولفن اہلکار جاں بحق

لاہور میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ڈولفن اہلکار جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق لاہور میں ڈیفنس کے علاقے میں موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ڈولفن اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

پولیس ترجمان کےمطابق سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے ملزمان کو تلاش کرکے ان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔سی سی پی او نے کہا کہ سی سی ٹی وی کیمروں اورشواہدکی مددسےملزمان کی گرفتاری یقینی بنائیں۔

اشتہار
Back to top button