بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

لال حویلی خالی کرنے کا حکم عدالت میں چیلنج

سابق وزیرِ داخلہ، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے لال حویلی خالی کرنے کا حکم عدالت میں چیلنج کر دیا۔ایڈیشنل سیشن جج خورشید عالم بھٹی نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ڈائریکٹر متروکہ وقف املاک کو اس ضمن میں نوٹس جاری کر دیا۔

ڈائریکٹر متروکہ وقف املاک کو کل (منگل کو) مکمل ریکارڈ سمیت عدالت طلب کر لیا گیا اور کوئی غیر قانونی اقدام نہ کرنے کا حکم بھی دیا گیا۔درخواست میں شیخ رشید کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ لال حویلی سابق وفاقی وزیر کی ملکیت ہے، جن کے خلاف سیاسی انتقامی کارروائی کی گئی ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ مقدمے کی تاریخ 24 اکتوبر مقرر ہے اس کے باوجود غیر قانونی نوٹس بھیجا گیا۔سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق بھی عدالت میں پیش ہوئے۔شیخ رشید کے وکیل سردار عبدالرازق نے عدالت کو بتایا کہ لال حویلی شیخ رشید احمد کی کئی دہائیوں سے ملکیت ہے۔

اشتہار
Back to top button