بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

میکسیکو بار میں فائرنگ سے 12 افراد ہلاک

شمالی امریکی ملک میکسیکو میں نامعلوم ملزمان نے بار میں فائرنگ کرکے 12 افراد کو ہلاک کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وسطی میکسیکو کے شہر اراپواتو کے بار میں نامعلوم افراد کی جانب سے کی گئی فائرنگ کی زد میں آکر 12 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، مرنے والوں میں 6 خواتین اور 6 مرد شامل ہیں جبکہ تین افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کی وجہ ابھی واضح نہیں اور واقعے کی تحقیقات جاری ہے جبکہ سکیورٹی اداروں کی جانب سے حملہ آوروں کے سراغ لگانے اور گرفتار کرنے کی کوشش بھی کی جارہی ہے۔

واضح رہے رپورٹس کے مطابق  میکسیکو میں نامعلوم ملزمان کی جانب سے فائرنگ کرنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے جبکہ اس سے قبل ماہ ستمبر میں بھی اسی طرح کا واقعہ پیش آیا تھا۔

اشتہار
Back to top button