بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سلامتی کونسل اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کروا کر مسئلہ کشمیر حل کروائے، بلاول بھٹو زرداری

مقبوضہ کشمیر میں آبادی کو تناسب تبدیل کرنے کی بھارتی کوشش کو نوٹس لیا جائے۔ وزیرخارجہ کا سلامتی کونسل کے صدر کو خط

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کروا کر مسئلہ کشمیر حل کروائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے سلامتی کونسل کے صدر مائیکل بیانگ کو خط لکھا ، خط اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب منیر اکرم نے ذاتی طور پر سلامتی کونسل کے صدر مائیکل بیانگ کو ملاقات کے دوران حوالے کیا۔

خط میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم بند کروانے میں سلامتی کونسل کردار ادا کرے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں آبادی کو تناسب تبدیل کرنے کی بھارتی کوشش کو نوٹس لیا جائے۔

وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ  سلامتی کونسل اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کروا کر مسئلہ کشمیر حال کروائے، بلاول بھٹو زرداری  نے اپنے خط میں بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جمو ں و کشمیر کی خطرناک صورتحال بارے آگاہ کیا ہے، اکتوبر کے لئے سلامتی کونسل کی صدارت گیبون کے سفارت کار مائیکل بیانگ کے پاس ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مشن کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اپنے خط میں بلاول بھٹو زرداری نے سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گو تریش پر زور دیا ہے کہ وہ جموں وکشمیر کے مسئلے کا سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرانے کے لئے ٹھوس اقدامات کریں۔

اشتہار
Back to top button