بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

قومی سکواڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے 15 اکتوبر کو برسبین روانہ ہو گا

قومی اسکواڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کے لیے 15 اکتوبر کو کرائسٹ چرچ سے برسبین روانہ ہوگا۔اسکواڈ برسبین میں دو وارم اپ میچز کھیلنے کے بعد 20 اکتوبر کو میلبرن پہنچے گا  جہاں پاکستان ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ 23 اکتوبر کو بھارت کے ساتھ کھیلے گا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم فائنل کے بعد کرائسٹ چرچ سے میلبرن روانہ ہوں گے وہ کل میلبرن میں تمام ٹیموں کے کپتانوں کے ساتھ ٹرافی کے فوٹو شوٹ میں شرکت کریں گے جب کہ شاہین شاہ آفریدی اور فخر زمان بھی 15 اکتوبر کی شام کو برسبین میں قومی اسکواڈ کو جوائن کرلیں گے۔

ٹیم مینٹور میتھیو ہیڈن کل رات کو ہی قومی اسکواڈ کو جوائن کریں گے جب کہ ڈاکٹر جاوید ان دونوں کھلاڑیوں کے ہمراہ قومی اسکواڈ کو بطور سیکنڈ فزیو جوائن کریں گے۔ٹیم ڈاکٹر نجیب سومرو کرائسٹ چرچ سے میلبرن میں اپنے گھر روانہ ہوجائیں گے، وہ بھارت کے خلاف میچ سے قبل میلبرن میں قومی اسکواڈ کو جوائن کریں گے جب کہ اس دوران مقامی ڈاکٹر شمائل قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

اشتہار
Back to top button