بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

میڈیکل ڈس ایبل اسسٹنٹ بورڈ تحصیل نورپورتھل کا ماہانہ اجلاس

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)میڈیکل ڈس ایبل اسسٹنٹ بورڈ تحصیل نورپورتھل کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت سرجن ڈاکٹر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال نورپورتھل ڈاکٹر امیر عمر منعقد ہوا ۔ جس میں سوشل ویلفیئر آفیسر تحصیل نور پور تھل میڈم ثمینہ راجہ، ڈاکٹر صائمہ بشیر اور ڈاکٹر آمنہ نے شرکت کی ۔ تحصیل ایسسٹنٹ بورڈ کو مجموعی طور پر تینتالیس افراد نے درخواستیں جمع کروا رکھی تھیں۔ دوران اجلاس بائیس افراد کو ڈس ایبل جبکہ دس کو ناٹ ڈس ایبل قرار دیا گیا ۔ آٹھ سائلین کوریفر کیاگیا اور تین درخواست گزار غیر حاضر قرار پائے گئے۔ سوشل ویلفیئر آفیسر تحصیل نورپورتھل میڈم ثمینہ راجہ کا کہنا تھا کہ حکام بالا کی طرف سے تحصیل سطح پر میڈیکل ڈیس ایبل ایسسمنٹ بورڈ کے قیام سے مستحق افراد کو مقامی سطح پر بھرپور سہولت میسر ہو رہی ہے ۔ انشاءاللہ سماجی بہبود کے لئے بھر پوراقدامات کئے جائیں گے۔ دریں اثناء علاقہ تھل کے عوامی سماجی حلقوں نے تحصیل سطح پر میڈیکل ڈس ایبل ایسسٹنٹ بورڈ کے قیام کو ارباب بست و کشاد کا مستحسن اقدام قرار دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے اور سرجن ڈاکٹر امیر عمر سمیت تمام ممبران کی مخلصانہ کاوشوں کو لائق تحسین وآفرین قرار دیاہے ۔

اشتہار
Back to top button