بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

سہ فریقی کرکٹ ٹورنامنٹ، نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 48 رنز سے شکست دیدی

کرائسٹ چرچ میں جاری سہ فریقی کرکٹ ٹورنامنٹ میں بنگلہ دیش کو تیسری مسلسل شکست کا سامنا کرنا پڑا ، میزبان نیوزی لینڈ نے ٹورنامنٹ میں اپنی دوسری مسلسل جیت حاصل کرتے ہوئے مہمان ٹیم کو 48 رنز سے شکست دیدی، بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جس نے مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 208 رنز بنا ڈالے، نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیون کانوائے نے 64، گیلن فلپس نے 60 جبکہ فین ایلن نے 32 رنز بنائے، بنگلہ دیش کی ٹیم کی جانب سے محمد سیف الدین اور عبادت حسین نے دو دو جبکہ شرفل السلام نے ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم بیس اوورز میں 160 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی اور میچ 48 رنز کے فرق سے ہار گئی، کپتان شکیب الحسن نے 70 جبکہ سومیا سرکار نے 23 رنز بنائے، نیوزی لینڈ کی جانب سے ایڈم ملینی نے تین، ٹرینٹ بولٹ اور مائیکل بریسویل نے دو دو وکٹیں حاصل کیں،نیوزی لینڈ کے گیلن فلپس کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

اشتہار
Back to top button