قومی
ایف آئی اے کا پی ٹی آئی رہنما عامر کیانی کے گھر چھاپہ
ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کے ایک اور رہنما عامر کیانی کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر عامر کیانی کی راولپنڈی میں واقع رہائش گاہ پر چھاپہ مارا گیا ہے۔
ایف آئی اے چھاپے کے نتیجے میں عامر کیانی کی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔دوسری جانب ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کے دیگر دو رہنماؤں کو گرفتار کیا ہے جن میں سیف اللہ نیازی اور حامد زمان شامل ہیں۔