قومی
سارہ انعام قتل کیس، شاہنواز امیر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
سارہ انعام قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہنواز کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔اسلام آباد میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سارہ انعام قتل کیس کی سماعت پر پولیس نے مرکزی ملزم شاہنواز امیر کے جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کی۔
پولیس کی استدعا پر عدالت نے مرکزی ملزم شاہنواز کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ملزم شاہنواز نے گزشتہ ماہ اسلام آباد پولیس کو دیے گئے اپنے ابتدائی بیان میں اپنی 3 ماہ کی دلہن سارہ انعام کو بیڈ روم میں لوہے کی چیز مار کر قتل کرنے کی تفصیل بیان کی تھی۔