بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

آرمی چیف کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ملٹری ایڈوائزر سے ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکہ کے سرکاری دورے کے دوران اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ملٹری ایڈوائزر جنرل بیرامے ڈیوپ سے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، ملک بھر میں سیلاب سے پیدا ہونے والی قدرتی آفت سمیت علاقائی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جنرل باجوہ نے اقوام متحدہ کی بنیادی اقدار کو فروغ دینے اور بحران کے دوران ان کے ردعمل میں اقوام متحدہ کے فوجی مشیر کے دفتر کے کردار کو سراہا۔

اقوام متحدہ کے ملٹری ایڈوائزر نے موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان میں جاری سیلاب سے ہونے والی تباہی پر دکھ کا اظہار کیا اور متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی۔ انہوں نے سیلاب متاثرین کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اقوام متحدہ کے معززین نے اقوام متحدہ کے امن مشن میں پاکستان کے کردار اور انسداد دہشت گردی میں غیر معمولی کامیابیوں کا اعتراف کیا۔

اشتہار
Back to top button