بین الاقوامی
انڈونیشیا میں فٹبال میچ کے دوران ہنگامہ آرائی، 127 افراد ہلاک
انڈونیشیا میں فٹبال میچ کے دوران ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں 127 افراد ہلاک جبکہ سیکڑوں زخمی ہوگئے۔
ملانگ کے علاقے میں واقع اسٹیڈیم میں اریما ایف سی اور پرسی بایا سرابیا کے درمیان ہفتے کی شام کھیلے گئے میچ کے دوران پرسی بایا نے 2کے مقابلے میں 3گول سے میچ اپنے نام کیا۔
ہوم گراؤنڈ پر میچ ہارنے پر اریما ایف سی کے سیکڑوں مداح اسٹیڈیم میں داخل ہوگئے، مشتعل مداحوں کو منتشتر کرنے کیلئے پولیس نے آنسو گیس کے شیل فائر کرنا شروع کر دیے۔
اسٹیڈیم میں پولیس اور فٹبال فینز کے درمیان ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں 127 اموات ہوگئی ہے جبکہ سیکڑوں زخمی ہو گئے ہیں۔