بین الاقوامی
دنیا بھر میں آج جمعہ کو ترجمہ کا عالمی دن منایا جا رہا
دنیا بھر میں آج جمعہ کو ترجمہ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔اس سال اس دن کا تھیم "رکاوٹوں کے بغیر دنیا” ہے۔اس دن کو منانے کا مقصد زبان کے ماہرین کے کام کو خراج تحسین پیش کرنا ہے جو قوموں کو اکٹھا کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
دنیا کے کسی بھی کونے میں چلیں جائیں وہاں پر بولی جانے والی زبان الگ ہوتی ہے اور یہ ہی وجہ ہے جب ایک ملک کا باشندہ جب کسی دوسرے ملک میں جاتا ہے تو وہاں پر بات چیت کرنے میں سب سے اہم زبان کا نہ جاننا ہوتا ہے- مختلف زبانوں کے مترجم بھی لاکھوں کی تعداد میں اس پیشے سے وابستہ ہیں- اس دن کو منانے کا باقاعدہ اعلان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں 24 مئی 2017 کو منظور کیا جس میں 30 ستمبر کو بین الاقوامی ترجمہ دن کے طور پر اعلان کیا گیا جس سے ملکوں سے منسلک پیشہ ورانہ ترجمہ کی کردار کو تسلیم کرنا ہے.