بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

آتشزدگی سے کم از کم 17 افراد ہلاک

چین میں ایک عمارت میں آتشزدگی سے کم از کم 17 افراد ہلاک ہوگئے۔یہ واقعہ چین کے صوبے جیلن کے شہر چانگ چون میں پیش آیا۔

اس شہر کے ایک ریسٹورنٹ میں آگ لگنے کے باعث 17 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔ریسٹورنٹ میں آگ لگنے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی اور اس حوالے سے حکام کی جانب سے تحقیقات کی جارہی ہے۔

واقعے کے بعد فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا تھا۔حکام نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اشتہار
Back to top button