بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر میں مسلم طلبا کو بھجن گانے پر مجبور کیا جا رہاہے،متحدہ مجلس عمل

بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں متحدہ مجلس عمل جموں و کشمیر نے بھارتی حکومت کی طرف سے اولیاء کی وادی یعنی کشمیر میں مسلم تشخص کو کمزور کرنے کی کوششوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سرینگر کی جامع مسجد میں منعقدہ اپنی میٹنگ میں سرکردہ علمائے کرام نے افسوس کا اظہار کیا کہ تعلیمی اداروں میں مسلم طلباء کو بھجن گانے اور سوریہ نمسکار کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے جس سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوتے ہیں۔

میٹنگ نے کٹھ پتلی ریاستی حکومت، محکمہ تعلیم اور متعلقہ ایجنسیوں سے کہا کہ کشمیر میں مسلمانوں کی طرف سے ایسی سرگرمیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا کیونکہ یہ ان کے مذہبی اور اسلامی عقائد کے لیے براہ راست چیلنج ہے۔

اشتہار
Back to top button