بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

بھارتی تحقیقاتی اداروں کے 13 ریاستوں میں چھاپے،100 سے زائد گرفتاریاں

بھارتی تحقیقاتی اداروں نے 13 ریاستوں میں اسلامی تنظیم اور  رہنماؤں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار کر 100 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق این آئی اے، ای ڈی اور مختلف ریاستوں کی پولیس نے رات ساڑھے 3 بجے مسلم رہنماؤں اور اسلامی تنظیموں کے حکام کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی تحقیقاتی اداروں کی جانب سے نئی دلی، مہاراشٹر، یوپی، کیرالہ اور راجستھان سمیت مختلف ریاستوں میں چھاپے مارے گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق تفتیشی ایجنسیوں نے دہشتگردی کی مالی اعانت کا الزام لگا کر مسلم رہنماؤں اور اسلامی تنظیموں کے خلاف کارروائیاں کیں۔

سوشل ڈیموکریٹک پارٹی انڈیا (ایس ڈی پی آئی) اور  پی ایف آئی کے کارکنوں کی جانب سے چھاپوں اور گرفتاریوں کے خلاف بنگلورو اور منگلورو میں احتجاج کیا گیا۔

Back to top button