بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پہلا ٹی ٹوئنٹی، گیٹ منی سے 1 کرو ڑ 30 لاکھ روپے اکٹھے

پاکستان انگلینڈ سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ سے ایک کروڑ  30 لاکھ روپے کی گیٹ منی اکٹھی ہوئی جو کہ سیلاب زدگان کے لیے قائم پرائم منسٹر فلڈ ریلیف فنڈ میں جمع کروائی جائےگی۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ کا کہنا ہےکہ کرکٹ نے ایک مرتبہ پھر پوری قوم کو متحدکرنے میں مددکی، اس عظیم مقصد میں حصہ ڈالنے پر تمام شائقین کرکٹ کے مشکور ہیں،  پی سی بی تمام سیلاب زدگان کے ساتھ کھڑا ہے۔

بورڈ کے چیف ایگزیکٹو فیصل حسنین کا کہنا تھا کہ کراچی کے تماشائیوں نے مون سون کی بارشوں سے آنے والے سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے اپنا حصہ ڈالا، پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے ذریعے فنڈز میں ایک چھوٹا حصہ ڈالنا پی سی بی کے لیے اعزاز ہے۔

 فیصل حسنین کا کہنا تھا کہ  یہ حصہ سیلاب متاثرین کی بحالی میں کام آئےگا، ضرورت کے اس وقت میں عوام کا متحد ہونا قابل ستائش ہے۔

Back to top button