بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم کی جان کیری سمیت عالمی رہنمائوں سے ملاقات، سیلاب بحران بارے آگاہ کیا

وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) کے 77 ویں اجلاس کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے ملاقات میں پاکستان میں سیلاب کے بحران کے بارے میں آگاہ کیا۔وزیراعظم نے موسمیاتی تبدیلی سے نبرد آزما ہونے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے ٹوئٹ میں بتایا کہ میں نے انہیں یہ بھی بتایا ہے کہ پاکستان تجارتی اور معاشی شراکت داری قائم کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کرنے والے رہنماؤں میں امریکا کے خصوصی نمائندہ برائے موسمیاتی تبدیلی جان کیری بھی شامل تھے۔دونوں رہنماؤں نے پاکستان میں تباہ کن سیلاب پر گفتگو کی، جان کیری نے ٹوئٹ میں بتایا کہ امریکا نے اب تک ساڑھے 5 کروڑ ڈالر کی امداد دی ہے، موسمیاتی بحران سے مقابلہ کرنے اور مستقبل میں سانحات سے بچنے کے لیے ’ فوری طور پر مشترکہ اقدمات’ کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میری ہمدردیاں متاثرہ کمیونٹیز اور پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جورجیوا کے ساتھ بھی ملاقات کی۔وزیراعظم دیگر رہنماؤں سے ملاقات کے علاوہ امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے دیے گئے عشایے میں بھی شرکت کریں گے۔

مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس، اقوام متحدہ کی سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس، چینی وزیراعظم لی کی چیانگ اور جاپانی وزیراعظم فومیو کشیدا سے ملاقاتیں بھی وزیراعظم شہباز شریف کی مصروفیات کا حصہ ہوں گی۔

Back to top button