بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

اسرائیلی وزیراعظم کی ترک صدر سے ملاقات، ایران سے متعلق خدشات کا اظہار

نیویارک میں ترک صدر رجب طیب اردوان اور اسرائیلی وزیراعظم یائر لیپڈ کی ملاقات ہوئی ہے۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی سائڈ لائن میں دونوں عالمی رہنماؤں نے ملاقات کی۔

اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے جاری ہونے والی تفصیلات کے مطابق اس موقع پر یائر لیپڈ نے لاپتہ اسرائیلیوں اور انکی واپسی کا معاملہ اٹھایا اور ایران سے متعلق اپنے خدشات کا بھی اظہار کیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ملاقات میں اقتصادی اور توانائی کے شعبے میں تعاون سمیت دیگر معاملات پر بھی بات چیت کی گئی۔

اشتہار
Back to top button