بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے۔

تاہم بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیے گئے چند بڑے شہروں کے درجہ حرارت:

اسلام آباد بائیس ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور اور کراچی ستائیس، پشاور چوبیس، کوئٹہ پندرہ، گلگت چودہ، مری سولہ اور مظفر آباد انیس ڈگری سینٹی گریڈ۔

ہندوستان کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے لئے محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق، سرینگر، جموں، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہمولہ میں بارش اور گرج چمک کے ساتھ موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جبکہ لیہہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ .

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:

سری نگر اور پلوامہ سولہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں پچیس، لیہہ چھ، اننت ناگ اور بارہمولہ پندرہ اور شوپیاں چودہ ڈگری سینٹی گریڈ۔

Back to top button