بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ہائیکورٹ کا حکم کام کر گیا، لاپتا شہری 24 گھنٹے میں بازیاب

وزیر اعظم کی ہائیکورٹ میں یقین دہانی کے بعد لاپتہ افراد کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، اسلام آباد کے تھانہ شہزاد ٹان کے علاقے سے لاپتہ شہری حسیب حمزہ کو 24 گھنٹے میں بازیاب کروا لیا گیا۔اسلام آباد پولیس نے تھانہ شہزاد ٹاون کے علاقے سے اغوا ہونے والے شہری حسیب حمزہ کو بازیاب کرا دیا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے 24 گھنٹے میں بازیابی کا حکم دیا تھا۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق شہری حسیب حمزہ کے والد نے اسلام آباد پولیس کی کوششوں کی تعریف کی، حسیب حمزہ کے والد نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی بھرپور سپورٹ پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔حسیب حمزہ کی فیملی نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہری کو چوبیس گھنٹوں میں بازیاب نہ کرنے کی صورت میں آئی جی، چیف کمشنر، آئی ایس آئی، ایم آئی، آئی بی اور سپیشل برانچ کے سیکٹر کمانڈرز کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا۔

اشتہار
Back to top button