بین الاقوامی
مشکل کی گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں، امریکا
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایف 16 طیاروں کے پرزے فروخت کرنے سے متعلق کانگریس کو آگاہ کردیا ہے۔
میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں مدد ملے گی، پاکستان کئی شعبوں میں امریکا کا اہم اتحادی ہے۔
پاکستان میں سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں۔
نیڈ پرائس نے مزید کہا کہ ہم پاکستان میں میڈیا اور سول سوسائٹی پر پابندیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔