بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

تاہم اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، جنوب مشرقی سندھ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد پچیس ڈگری سینٹی گریڈ مری اور گلگت سترہ، لاہور اور پشاور اٹھائیس، کراچی تیس، کوئٹہ بیس اور مظفر آباد بائیس ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے لیے محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق سری نگر، جموں، لیہہ، پلوامہ، بارہمولہ، اننت ناگ اور شوپیاں میں بارش، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:

سری نگر اور پلوامہ اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں بائیس، لیہہ سولہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہمولہ سات ڈگری سینٹی گریڈ۔

Back to top button