بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

آرمی چیف کا سیلاب زدہ علاقے روجھان کا دورہ

 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنوبی پنجاب کے علاقے روجھان کا دورہ کیا اور سیلاب متاثرین سے ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے روجھان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا اور سیلاب متاثرین سے ملاقات کی۔اس موقع پر آرمی چیف نے متاثرین کو  یقین دہانی کرائی کہ پاک فوج مشکلات پر قابو پانے کے لیے سیلاب متاثرین کی مدد کرےگی۔ آرمی چیف نے پاک فوج کے جوانوں کو ہدایت کی کہ اس ذمہ داری کو نیک مقصد کے طور پر لیں، سیلاب متاثرہ بھائیوں اوربہنوں کے بوجھ کو کم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔

اشتہار
Back to top button