بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں،امریکا

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ پاکستان تباہ کن سیلاب سے دوچار ہے، ہم اس مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں انٹونی بلنکن نے کہا کہ امریکا یوایس ایڈ کے ذریعے سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے خوراک، پانی اور پناہ گاہوں کیلئے پاکستان کو 30 ملین ڈالرفراہم کررہا ہے۔

اشتہار
Back to top button