قومی
عمران کی براہ راست تقریر نشر کرنے پر عائد پابندی کا پیمرا آرڈر معطل
اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران کی براہ راست تقریر نشر کرنے پر عائد پابندی کا پیمرا کا آرڈر معطل کردیا۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے براہ راست تقریر نشر کرنے پر عائد پابندی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا جس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ کے روبرو سماعت ہوئی، چیف جسٹس نے عمران خان کی تقاریر ٹی وی چینلز پر براہ راست دکھانے کی اجازت دیتے ہوئے پیمرا کا پابندی کا نوٹی فکیشن معطل کرتے ہوئے پیمرا اور اٹارٹی جنرل کو نوٹس۔ جاری کردیئے گئے۔چیف جسٹس اسلام آباد کورٹ نے کہا کہ بادی النظر میں پیمرا نے عمران خان کی تقریر پر پابندی لگا کر اختیار سے تجاوز کیا،موجودہ حالات میں عمران خان کی تقریر پر پابندی کی کوئی مناسب وجہ نظر نہیں آئی۔پیمرا کا نوٹیفکیشن آئندہ سماعت 5 سمتبر تک معطل رہے گا۔