بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

آرمی چیف سندھ سیلاب زدہ علاقوں میں پہنچ گئے، متاثرین نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگا دیئے

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خیر پور او ر قمبر شہداد کوٹ میں سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا، امدادی سرگرمیوں کا جائزہ بھی لیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سپہ سالار نے خیر پور اور قمبر شہداد کوٹ کا دورہ کرتے ہوئے سیلاب زدہ علاقوں میں کام کرنے والے جوانوں سے بھی ملاقات کی۔

آرمی چیف نے سیلاب متاثرین سے بات چیت، میڈیکل اور ریلیف کیمپوں کا دورہ کیا، سیلاب متاثرین نے مدد کرنے، مسائل سننے اور حل کے لیے اقدامات پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے جوانوں کو متاثرین کی داد رسی اور ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام کی مدد ایک مقدس فریضہ ہے، اپنی صلاحیتوں کے مطابق قوم کی خدمت کرنے پر فخر ہے۔اس موقع پر سیلاب متاثرین نے پاک آرمی کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔

اشتہار
Back to top button