بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

عمران خان سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے نکل پڑے

چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان بھی سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے نکل پڑے۔سابق وزیر اعظم عمران خان نے سیلاب زدگان سے متعلق پنجاب اور کے پی حکومتوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ متاثرین کو فوری طور پر ریلیف فراہم کریں۔

عمران خان نے کہا کہ ’متاثرین کی بلا تفریق مدد کی جائے، مشکل کی اس گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑوں گا‘۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پارٹی رہنماؤں کے اجلاس کے دوران عمران خان نےچاروں صوبوں میں سیلاب متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی اور سیلاب سے تباہ حال علاقوں کا دورہ کرنے اور سیلاب زدگان سے ملاقات کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اشتہار
Back to top button