بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وفاقی سیکرٹری ہائوسنگ سے جرمنی کے نامزد سفیر کی ملاقات

وزارت ہاوسنگ اینڈ ورکس کے وفاقی سیکرٹری افتخار علی شلوانی سے پاکستان میں جرمنی کے نامز سفیر مسٹر الفریڈ گراناس نے ملاقات کی۔ سیکرٹری وزارت ہاﺅسنگ نے اپنے دفتر آمد پرسفیرکا خیرمقدم کرتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہیں وزارت کے جاری ہاﺅسنگ پراجیکٹس بالخصوص کم لاگت کی ہاوسنگ سکیموں اور وفاقی حکومت کے ملازمین اور عام لوگوں کو چھت مہیاکے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

سیکرٹری نے سفیر کو نومبر میں ہونے والی پہلی بین الاقوامی ہاوسنگ ایکسپو میں بھی شرکت کرنے کی دعوت بھی ، جس میں انہوں نے شرکت کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا ۔ملاقات کے دوران دونوں اطراف نے باہمی دلچسپی اور تعاون کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ مسٹر الفریڈ گراناس نے پاکستان کے ہاوسنگ سیکٹر میں گہری دلچسپی کااظہار کیا اور ہاوسنگ شعبہ کے لیے وفاقی سیکرٹری افتخار علی شلوانی کی کوششوں اور اس ضمن میں عزم،وژن اور لگن کو سراہا۔

اشتہار
Back to top button