بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

شہباز گل کے کمرے سے ملنے والے سیٹلائٹ فون کا فارنزک کرایا جائیگا

پارلیمنٹ لاجز میں شہباز گل کے زیر استعمال کمرے پر چھاپے کے دوران برآمد کیے گئے سٹیلائٹ فون اور موبائل فونز فارنزک کے لیے بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق شہباز گل کے کمرے سے 2 آئی فون اور ایک سیٹلائٹ فون برآمد ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ضابطے کی کارروائی کے بعد موبائل فونز فارنزک کے لیے بھجوائے جائیں گے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ شہباز گل کے کمرے سے برآمد پستول کی ملکیت کی بھی تصدیق کی جا رہی ہے۔ذرائع نے یہ بھی کہا کہ پستول کی ملکیت سے متعلق ثبوت نہ دینے پر شہباز گل کے خلاف غیرقانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔

Back to top button