قومی
شمالی وزیرستان میں آپریشن، دو دہشت گرد ہلاک
شمالی وزیرستان میں فورسز کے آپریشن میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےمطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں آپریشن کیا جس دوران فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد مارے گئے جن میں حافظ گل بہادرگروپ کا دہشتگرد کمانڈر خبیب عرف بلال بھی شامل تھا۔