بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بلاول کی سندھ میں بارشوں سے متاثر افراد کو فوری ریلیف پیکیج دینے کی ہدایت

 وفاقی وزیر خارجہ و چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے صوبے سندھ میں بارشوں سے متاثرہ افراد کیلئے ریلیف پیکیج دینے کی ہدایت کردی

وزیراعلیٰ ہاوس میں بلاول بھٹو کی صدارت میں سندھ میں طوفانی بارشیں ،بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصانات سے متعلق اجلاس ہوا،اجلاس میں وزیراعلی سندھ اور سندھ کابینہ ارکان شریک ہوئے۔

دوران اجلاس بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سندھ میں بارشوں کےدوران مختلف واقعات میں متعددافراد جاں بحق ہوئے،ٹھٹھہ سجاول، دادو اورسانگھڑ بارشوں سے بری طرح متاثر ہیں،کراچی میں انفراسٹرکچر کو بارشوں سےشدید نقصان پہنچا ہے،بسندھ بھر میں 41 ہزار سےزائد کچے وپکےمکانات بھی تباہ ہوگئے ہیں۔

بلاول بھٹو نے تمام ایم پی ایز کو بارش متاثرہ علاقوں میں عوام کے ساتھ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے متاثرین کیلئے ریلیف پیکیج دینے کا بھی حکم دیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے بلاول بھٹو کو بتایا کہ ایک اندازے کے مطابق 40 ارب روپے کا صوبے میں نقصان ہوا ہے۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا عوام کو انکے نقصانات کا صوبائی حکومت ازالہ کرے ،ہم وفاقی حکومت سے بھی کہیں گے کہ صوبے کے عوام کے نقصانا ت کا ازالہ کریں۔

اشتہار
Back to top button